• صارفین کی تعداد :
  • 3539
  • 8/23/2016
  • تاريخ :

پاک افغان بابِ دوستي 4 دن سے مسلسل بند

پاک افغان بابِ دوستی 4 دن سے مسلسل بند


پاک افغان حکام کے درميان سرحدي مذاکرات اتوار کو بھي ناکام رہے جس کے نتيجے ميں پاک افغان دوستي گيٹ 4 روز سےم سلسل بند پڑا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاک افغان حکام کے درميان سرحدي مذاکرات اتوارکو بھي ناکام رہے جس کے نتيجے ميں پاک افغان دوستي گيٹ 4 روز سےم سلسل بند پڑا ہے۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدي شہر چمن ميں افغانستان سے متصل پاک افغان بابِ دوستي گيٹ اتوار کو چوتھے روزبھي بند رہا ‘ ايف سي ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کےمابين مذاکرات اتوار کو بھي جاري رہے تاہم کوئي نتيجہ برآمد  نہيں ہوا‘ ۔توقع ہے کہ بات چيت آج بھي جاري رہے گي ۔

تفصيلات کے مطابق چمن ميں پاک افغان سرحد پر پاکستاني شہريوں کي طرف سے ہندوستاني پرچم کي توہين اور اس کے جواب ميں افغان شہريوں نے  پاکستاني پرچم کي توہين اور اسے آگ لگا دي  اور باب دوستي پر افغان شہريوں نے پتھرائو بھي کر ديا جس کے باعث پاکستاني فورسز نے 4 روز سے بطور احتجاج پاک افغان سرحد کو بند کر رکھا ہے جس کے باعث دو طرفہ تجارتي سرگرمياں معطل ہيں ‘پاک افغان چمن سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درميان کشيدگي برقرار ہےجبکہ سرحد پر ہر قسم کي آمدروفت ،تجارتي سرگرمياں ، افغان ٹرانزٹ ٹريڈ اور نيٹو سپلائي بھي معطل رہي  جس کي وجہ سے دونوں اطراف مال بردار گاڑيوں کي لمبي قطاريں لگ گئي ہيں ‘سرحدي بندش سے پاک افغان تاجروں کو شديد مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘سرحد کے دونوں جانب سبزي اور پھلوں سے لدے ٹرک بھي کھڑے ہيں جس سے تاجر شديد پريشاني ميں مبتلا ہيں ۔