• صارفین کی تعداد :
  • 616
  • 8/25/2016
  • تاريخ :

ديدار رئيس جمهور و اعضاء هيات دولت با رهبر معظم انقلاب

دیدار رئیس جمهور و اعضاء هیات دولت با رهبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے ہفتہ حکومت کي مناسبت سے صدر حسن روحاني اور ان کي کابينہ کے اراکين سے ملاقات ميں فرمايا: ملک کے اقتصادي مسائل کا حل مزاحمتي اقتصادي پاليسيوں پر عمل درآمد کے ذريعہ ممکن ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي  کي اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے ہفتہ حکومت کي مناسبت سے صدر حسن روحاني اور ان کي کابينہ کے اراکين سے ملاقات ميں فرمايا: ملک کے اقتصادي مسائل کا حل مزاحمتي اقتصادي پاليسيوں پر عمل درآمد کے ذريعہ  ممکن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ہفتہ حکومت کي مناسبت سے مبارک باد پيش کرتے ہوئے سابق صدر شہيد محمد علي رجائي اور سابق وزير اعظم شہيد محمد جواد باہنر کي عوامي خدمات اور خلوص پر انھيں خراج تحسين پيش کيا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حکومتي ارکان  پر زورديا کہ وہ  انتخاباتي مباحث سے دور رہتے ہوئے آخري وقت تک عوامي خدمات اور کام و تلاش کي کوشش کريں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک کي معاشي اور اقتصادي صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزاحمتي اقتصادي پاليسيوں کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد کو اہم قرار ديتے ہوئے فرمايا: مزاحمتي اقتصادي پاليسيوں پر عمل دآمد کرکے ہم ملک کو معاشي اور اقتصادي لحاظ سے استقلال عطا کر سکتے ہيں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک ميں سائنس و ٹيکنالوجي اور ديگر شعبوں ميں خاطر خواہ ترقي اور پيشرفت کو اہم قرارديتے ہوئے فرمايا: ہميں ترقي اور پيشرفت کي شاہراہ پر مسلسل آگے بڑھنا چاہيے کيونکہ پوري دنيا ميں ترقي کا سفر آب و تاب کے ساتھ جاري ہے اور ہميں اس قافلے سے پيچھے نہيں رہنا چاہيے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مشترکہ ايٹمي معاہدے ميں امريکہ کي بدعہدي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: امريکہ کي کسي بھي حکومت پر ہميں اعتماد نہيں کرنا چاہيے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملک ميں امن و سلامتي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ہمارے ہمسايہ ممالک ميں دہشت گردي اور بدامني پھيلي ہوئي ہے ليکن ايران کے اندر سکيورٹي دستوں کي بيداري اور ہوشياري کي وجہ سے کئي دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بناديا گيا ہے سرحدوں پر ايران کا مضبوط اور مستحکم سکيورٹي نظام فعال ہے جو عوام کو تحفظ فراہم کررہا ہے امن و سلامتي ايک  بہت بڑي نعمت ہے جس پر ہميں اللہ تعالي کا شکر ادا کرنا چاہيے اور سکيورٹي دستوں کے لئے دعا کرني چاہيے۔