• صارفین کی تعداد :
  • 1375
  • 4/29/2008
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

صدر احمدی نژاد

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کے دورہ پاکستان کی خبر دی ہے۔ آج جاری ہونے والے اس بیان میں آیا ہے کہ ڈاکٹر احمدی نژاد پیر کو سری لنکا جاتے ہوۓ اسلام آباد میں بھی تھوڑی دیر کیلۓ رکیں گے ۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ وہ اس موقع پر صدر پاکستان پرويز مشرف وزیر اعظم یوسف رضا گيلانی سے ملاقات کریں گے۔  صدر احمدی نژاد اس ملاقات میں علاقہ میں قیام امن و استحکام میں مدد کیلۓ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی تعاون سمیت عالم اسلام اور علاقہ  کے مسائل نیز باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔اس دورے میں صدرمملکت کے ساتھ وزیرخارجہ منوچہر متکی اور وزیر تجارت مسعود میرکاظمی سمیت کئی اہم عہدیدار بھی ہوں گے ۔

 

متعلقہ تحریریں:

  ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں: سید یوسف رضا گيلانی

  او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے صدر احمدی نژاد کا اہم خطاب