• صارفین کی تعداد :
  • 1482
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

القاعدہ کے فراری رہنما ایمن الظواہری...

 

کره زمین

القاعدہ کے فراری رہنما ایمن الظواہری نے عرب حکمرانوں کو ڈرپوک اور امریکی آلہ کار قراردیا ہےالقاعدہ نے ایک ویب سائٹ پرالقاعدہ کے فراری رہنما ایمن الظواہری کا نیا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اعتدال پسند عرب رہنماؤں کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر غدار قرار دیا ہے ویب سائٹ پر جاری ہونے والے آڈیو بیان میں القاعدہ کے روپوش اور فراری سورما ایمن الظواہری نے فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کی فتح پارٹی پربھی شدید تنقید کی ہے اور عرب حکمرانوں کو غدار ، ڈرپوک اور امریکی آلہ کار قراردیا ہے اس آڈیو پیغام میں القاعدہ کے روپوش رہنما نے سابق عراقی صدر صدام کی پھانسی کا ذکر نہیں کیا ہے شاید اس کی وجہ یہ رہی ہو کہ صدام نے عراق میں امریکیوں کو دعوت دی اور پھر اس کے مقابلے میں جم کر لڑنے کے بجائے فوری طور پر تسلیم ہوگیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدام بھی در حقیقت امریکی آلہ کار ہی تھا جو خود امریکیوں کے ہاتھوں گرفتار ہوا پھر اس پر امریکی سرپرستی میں مقدمہ چلا اور پھر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا کہتے ہیں کہ القاعدہ کی داغ بیل بھی امریکہ نے ہی ڈالی ہے اور اس گروپ کو مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات ڈالنے پر اس نے مامور کررکھا ہے لہذا مسلمانوں کو اس گروپ کے نیرنگ سے ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ان کے اسلام اور امریکائی اسلام میں کوئی فرق نہیں ہے چونکہ دونوں کی بنیاد رحمت کے بجائے دہشت گردی پر استوار ہے