• صارفین کی تعداد :
  • 1303
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

صدام کی پھانسی پر عالمی رہنماؤں...

 

صدام حسین

صدام کی پھانسی پر عالمی رہنماؤں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہےکویت اور ایران سمیت کئی ممالک نے صدام کو پھانسی دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے امریکی صدر بش نے کہا کہ آج صدام کو ایک شفاف عدالتی کارروائی کے بعد موت کی سزا دے دی گئی صدام کے جابرانہ اعمال کے خلاف یہ انصاف ہے

برطانوی وزیر خارجہ مارگریٹ بکٹ نے کہا کہ صدام نے اپنے دور اقتدار میں جو کچھ کیا، عراق کی عدالت میں ان پر ان کے جرائم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اب انہیں ان کے کرتوں کی سزا مل گئی ہے برطانیہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا خیرمقدم کرتا ہے

فرانس نے تمام عراقیوں سے مستقبل کے بارے میں سوچنے، باہمی اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی کے فروغ کی درخواست کی ہے

 کویت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صدام عراقی عوام اور ملت اسلامیہ کے دشمن تھے کویتی عوام نے ٹی وی پر صدام کی پھانسی کے منظرپر بھر پور مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ صدام کا دور ظلم و ستم سے بھرا ہوا ہے اور پھانسی کا عدالتی فیصلہ صدام کے ظلم کا نشانہ بننے والے ہزاروں کویتی ، ایرانی، عراقی اور کردوں کے لیے خوشی کا سبب بنا ہے

جاپان کے وزیراعظم شینو ابے کہا ہے کہ وہ عراق کے اس فیصلے کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں

پاکستان کی حزب اختلاف ایم ایم اے کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں صدام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن ہم یہ ضرور کہیں گے کہ اسے انصاف ملنا چاہیے تھا پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے صدام کےغیر انسانی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدام کی پھانسی سے جبر و ظلم اور جرم کےایک دور کا خاتمہ ہوا ہے ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدام ایک مکمل فاشسٹ تھا وہ نہ صرف ایران پر حملہ کرکے عالم اسلام کو کمزور کرنے کا باعث بنا بلکہ اس نے اپنے لوگوں پربھی رحم نہیں کیا اور ہزاروں بے گناہ بچوں اورعورتوں کو مہلک  اورکیمیائي ہتھیاروں کے ذریعے مارڈالا

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے صدام کی پھانسی کوعراق میں شخصی آمریت کے دورکا خاتمہ قراردیا نوری المالکی نے آج ایک بیان میں بعثیوں اور تکفیریوں کی ہر قسم کی سرگرمیوں کے مقابل عراقیوں کی ہوشیاری کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صدام غیر شرعی طریقے سے اور سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچاتھا

ہندوستان کے وزير خارجہ پرنب مکھرجی نے صدام کی پھانسی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ اس سے عراق میں قیام امن اور تعمیر نو کےعمل میں خلل نہیں پڑے گا