• صارفین کی تعداد :
  • 1093
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

بان کی مون :اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل ایران کا دورہ جلد کرنا چاہتے

 

احمدی نژاد

 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے مذکورہ جریدے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطی کےمسائل کا حل تلاش کرنےکے لئے ایران کے صدر احمدی نژاد سے جلد ملاقات کرنے کے متمنی ہیں بان کی مون نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا بحران اس وقت مشرق وسطیٰ کا بحران ہے بان کی مون نے کہا عراق کے بحران کی طرح فلسطین کے بحران کا حل بھی بہت زیادہ اہیمت کا حامل ہے اور اس علاقے میں جو تلخ حادثات رونما ہورہے ہیں وہ عراق کے حادثات سے کم نہیں تھیں اقوام متحدہ کےنئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اپنے نظریات کو صحیح طریقے سے پیش کرنے کے لئے امریکی حکام بالخصوص ڈیموکریٹ رہنماؤں سے مشورہ کریں گے اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے انہیں کافی مدد کی ضرورت ہے خیال ہے کہ بان کی مون امریکہ سے بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں انھوں نےاسرائیل کے بارے میں بعض خیالات کو دور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے