• صارفین کی تعداد :
  • 1253
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

عراقی صدر کے مشیر : صدام کو پھانسی کی سزا اسلامی...

 

پرچم عراق

عراقی صدر کے مشیر : صدام کو پھانسی کی سزا اسلامی عدل وانصاف کے مطابق دی گئی ہے عراقی صدر جلال طالبانی کے مشیر نے کہا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کو پھانسی کی سزا اسلامی عدل وانصاف کے مطابق دی گئی ہے عراقی صدر کے ترجمان ہیوا عثمان نے صدام کے دور حکومت میں اس کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدام کو پھانسی انتقامی کارروائی کے تحت نہیں بلکہ اسلامی عدل و انصاف کے تقاضون کےتحت دی گئی ہے عراقی صدر کے مشیر ہیوا عثمان نے پھانسی گھاٹ کے قریب صدام کے ذریعہ لاکھوں کی تعداد میں مارے جانے والوں کے بعض لواحقین کی موجودگی کے بارے میں کہا صدام کے سلسلے میں عراقی عوام کے جذبہ نفرت کو درک کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کے عزیز و اقارب صدام کے ظلم وستم کا نشانہ بنے ان کی خوشی ایک قدرتی بات ہے اور اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے