• صارفین کی تعداد :
  • 992
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

امریکہ کی نئی اسپیکر نے عراق سے امریکی فوجیں...

 

کره زمین

امریکہ کی نئی اسپیکر نے عراق سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا اظہار کیا ہےامریکی ایوان نمائندگان کی نئی سپیکر نینسی پلوسی نے عراق سے امریکی فوج کی واپسی شروع کرنے کے لیے کہا ہےنینسی ڈیموکریٹک پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں جیت کے بعد امریکی کانگریس کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر جارج بش بھی عنقریب عراق کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے امریکی ایوان نمائندگان کی نئی سپیکر نینسی پلوسی کے اظہارات کے برخلاف امریکی صدر عراق میں مزید فوج بھیجنے کے حق میں ہیں امریکی کانگریس کی نئی سپیکر نے کہا کہ صدر بش کو ایک ایسا منصوبہ وضع کرنا چاہیے جس کے تحت عراقی امن و امان کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں اور خطے میں استحکام کا بھی باعث ہو نینسی پلوسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم اپنے ملک کو ایک نئی سمت پر ڈال رہے ہیں کانگریس میں خاتون سپیکر کے انتخاب کے علاوہ کانگریس کے ایک مسلمان نمائندے نے قرآن پر حلف لیا ہے نامہ نگاروں کے مطابق کانگریس میں طاقت کی یہ تبدیلی وائٹ ہاؤس کے حکام کے لیے چیلنج بھی بن سکتی ہےڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدر بش کو عراق سے فوجیں واپس بلانے پرمجبور کریں گے