• صارفین کی تعداد :
  • 1161
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

امریکی صدر بش عراق میں نئی حکمت عملی...

 

کره زمین

امریکی صدر بش عراق میں نئی حکمت عملی کا اعلان آئندہ ہفتے کریں گےامریکی صدر بش نے وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر انجلامرکل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ عراق میں نئی حکمت عملی کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مشورہ جاری ہے بش نے کہا کہ عراق کے لئے ایسی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی جس کے مقاصد کا حصول ممکن ہواور جس سےعراق کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے بش اور مرکل نے ایران ، مشرق وسطی ، افغانستان اور لبنان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا بش نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بھی متعہد ہے اور چاہتا ہے کہ یہ دونوں ایکدوسرے کے ساتھ پر امن زندگی بسر کریں مرکل نے بھی اس ملاقات میں امریکہ اور جرمنی کے باہمی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ملاقات سے واضح ہوگیا ہے کہ ہم مشترکہ قدروں اور مفادات میں باہم شریک ہیں