• صارفین کی تعداد :
  • 1187
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

نوری مالکی :صدام پر مگر مچھ کے آنسو بہانے...

 

نوری مالکی

نوری مالکی :صدام پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے عراقی عوام پر اس کے وحشیانہ جرائم کے موقع پر کہاں تھے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی  نے صدام کی پھانسی پرانسانی حقوق کے نام نہاد بین الاقوامی اداروں اور بعض عربی ممالک کے کف افسوس ملنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے اور عربی ممالک اس وقت کہاں تھے جب عراقی عوام صدام کے ظلم وستم اور اس کی بربریت کا نشانہ بن رہے تھے انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرےگی جو عراقی عوام کی امنگوں کا احترام نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ صدام کی پھانسی کا معاملہ عراق کا اندرونی معاملہ ہے اور صدام کو پھانسی کی سزا اس کےوحشیانہ جرائم کی پاداش میں عراق کی اعلی عدالت نے دی ہے نوری مالکی نے عراقی فوجی ڈے کے موقع پر ایک فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےیہ بیان دیا ہے اس موقع پر امریکی سفیر خلیل زاد بھی موجود تھے نوری مالکی نے کہا کہ ان کی حکومت صدام کے دور کے دیگر اہلکاروں کو سزا دینے سے بھی نہیں ہچکچائے گی بغداد میں بڑھتے ہوئے تشدد کے بارے میں عراقی وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام غیرقانونی مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی عراقی فوجی کریں گے جنہیں امریکی افواج کی مدد حاصل ہوگی