• صارفین کی تعداد :
  • 1118
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

لاریجانی : این پی ٹی معاہدے کے سلسلے میں ایران کےموقف میں تبدیلی کا امکان

 

لاریجانی

ایران کے اعلی مذاکرات کار ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل چین میں کہا ہے کہ   این پی ٹی معاہدہ ایک اچھا بین الاقوامی معاہدہ ہے " اور ایران اسی معاہدے کے اندر رہ کر اپنے غیر فوجی ایٹمی پروگرام کو فروغ دینا چاہتا ہے انھوں نے کہا اگر بعض ممالک اپنی غیر منصفانہ سیاست ایران کے خلاف جاری رکھتے ہیں جو ایران کے لئے خطرے کا سبب ہو تو پھر ممکن ہے صورتحال بدل جائے انھوں نے کہا کہ ایران میں انرجی کے وسائل محدود ہیں اور ہمیں انرجی کے جدید وسائل کی سخت ضرورت ہے اور ایران کی ڈاکٹرین میں ایٹمی ہتھیار شامل نہیں ہیں لاریجانی کے ساتھ مذاکرات میں چین کے صدر ہوجن تاؤ نےبھی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی موضوع پر بین الاقوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہےاور ایران کو اس سلسلے میں ٹھوس جواب دینا چاہیے