• صارفین کی تعداد :
  • 1332
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

عراق میں امریکی سفیرخلیل زاد اقوام...

 

کره زمین

عراق میں امریکی سفیرخلیل زاد اقوام متحدہ میں امریکہ کے نئے سفیر نامزد امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس نے ایک اخباری بریفنگ میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق میں اپنے سفیر زلمے خلیل زاد کو تبدیل کرکے اقوام متحدہ میں اسےنیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے جبکہ کروکر کو عراق میں خلیل زاد کی جگہ تعینات کیا جائے گا  واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں متنازعہ امریکی سفیر جان بولٹن کو کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا پچپن سالہ زلمے خلیل زاد صدر بش کی حکومت میں شامل مسلمان ہیں جو افغانی الاصل ہیں زلمے خلیل زاد نےانیس سو اسی کی دہائی میں افغانستان میں سوویت قبضے کے خلاف افغان  طالبان اور القاعدہ جنگجوؤں کو سیاسی اور فوجی امداد مہیا کرنے کی امریکی حکمت عملی میں بھی اہم کردار ادا کیا امریکی انتظامیہ نے افغان نژاد زلمے خلیل زاد کو جان بولٹن کی جگہ اقوام متحدہ میں نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے اگر امریکی سینیٹ نے اس کی توثیق کردی تو وہ باضابطہ طور پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بن جائیں گے