• صارفین کی تعداد :
  • 1333
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

ایرانی سفارتکاروں کی گرفتاری امریکیوں کو...

 

کره زمین

ایرانی سفارتکاروں کی گرفتاری امریکیوں کو مہنگی پڑے گیایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے عراقی صدر جلال طالبانی کی دعوت پر گئے ہوئے دو ایرانی سفارتکاروں کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو اسے مہنگا پڑے گا ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ عراقی صدر کے بیان میں ذکر ہوا ہے یہ سفارتکار عراقی صدر کی دعوت پر عراق گئے تھے اور عراقی حکومت کے سرکاری مہمان تھے ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کی اس نازیبا حرکت پر عراقی صدر بھی کافی برہم ہیں ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت ان کو آزاد کرانے کی ذمہ دار ہے ادھر تہران میں سوئیس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور انھیں ایران کے شدید اعتراض سے آگاہ کیا گیا ہے سوئیس کے سفیر تہران میں امریکی مفادات کے نگراں ہیں