• صارفین کی تعداد :
  • 1638
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

حجاج بیت اللہ الحرام کے نام ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای...

 

آیت الله خامنه ای

حجاج بیت اللہ الحرام کے نام ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغامولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں فریضہ حج کو امت اسلامی کے معنوی اور سیاسی اتحاد و یکجہتی کا مظہر قراردیا اور فرمایا ہے کہ امت اسلامی کی حیات کے نئے اور فیصلہ کن دورکا آغاز ہوگیا ہے اور علماء مفکرین اور سیاستدانوں اور تمام مسلمانوں کو اپنے سنگین وظائف پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام دشمن عناصرکی طرف سے امت اسلامی کی صفوں میں فتنہ اور اختلافات ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے اورامت اسلامی کی نئی حیات و عزت و استقلال کے سلسلے میں تعاون کریںرہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان لوگوں کو مجرم قراردیا جواسلامی ممالک میں تفرقہ اور عدم استحکام پیدا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایسے مجرموں کوتاریخ اسلام اور آئندہ نسلیں نفرت سے یاد کریں گی اور انھیں دشمنان اسلام کا ایجنٹ سمجھیں گی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجاج کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالم اسلام میں کسی بھی قسم  کا اختلاف اورتفرقہ انگیزی ایک تاریخی گناہ ہے اور اسلام دشمن عناصر مال و دولت خرچ کرکے مسلمانوں کو باہمی اختلاف میں الجھانا چاہتاہے اور ایک بار پھر غفلت،کج فکری اور تعصب سے فائدہ اٹھاتے ہوئےہمیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ کے جاسوسی کےادارے عراق، لبنان،شمالی افریقہ اور دوسری تمام جگہوں پر اس وقت فعال اور سرگرم عمل ہیںان اداروں کی سب سے بڑی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان مذہبی اختلافات کو ہوا دیتے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ دشمنوں کی شرارتوں اور اس کے مکر وفریب سے بچنے کے لئے امت اسلامی اور اس کے رہنماؤں کو ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ امت اسلامی مختلف قوموں ، نسلوں او مذہبوں پر مشتمل ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہےاور امت اسلامی کی بیداری سے سامراجی طاقتوں کے بدن پر رعشہ طاری ہوگیا ہے اور وہ عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی سے خوف زدہ ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ عالم اسلام کے باہمی اتحاد سے ان کی مصنوعی طاقتوں کا چراغ خاموش ہوجائے گا اور فلسطینی عوام جو گذشتہ دس دہائیوں سے ان کے مکر وفریب اور ظلم و ستم کا شکار ہے ان کواسرائیلی بربریت سے آزدای اور نجات مل جائے گی لبنان کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنی بیداری کا عملی طور پر ثبوت فراہم کیا اور اسرائیلی جیسی مسلح حکومت کو اپنے آہنین عزم و ارداے کے ساتھ شکست سے دوچار کردیا جس کی امریکہ سیاسی اور فوجی سطح پرمکمل حمایت کررہا تھا امریکہ عراق کے دلدل میں اس وقت بری طرح گرفتار ہوکر رہ گیا ہے عراقی عوام جواپنے خوانخوار حکمراں کے دور میں سانس نہیں لے سکتے تھا انھوں نے امریکہ کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملا کررکھدیا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ امت اسلامی باہمی اتحاد اور اتفاق سے اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس لا سکتی ہے اور عالم اسلام کو درپیش مسائل کو خود حل کرسکتی ہیں