• صارفین کی تعداد :
  • 1239
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

احمدی نژاد : علاقائی قومیں خطے میں سیکورٹی خود قائم کرسکتی ہیں

احمدی نژاد

احمدی نژاد نے تہران میں بحرین کے سفیر سے ان کی الوداعی ملاقات میں کہا کہ بیرونی طاقتوں کی موجودگی علاقے میں سلامتی کی برقراری کی راہ میں اصلی رکاوٹ ہے احمدی نژاد نے کہا کہ علاقائی قومیں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر مکمل طور پر سلامتی کو یقینی بنا سکتی ہیں اور ایک کے ساتھ پرامن زندگی بسر کرسکتی ہیں ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہا  کہ مشرق وسطی کے معاملات میں امریکہ اور سرائیلی حکومتوں کی بالادستی اور مداخلت کا دور ختم  ہورہا ہے اوراسلام کے دشمن علاقے سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جائیں گے اورحطے کی قوموں کو چاہئے کہ اپنے تعلقات کو مستحکم کرکے علاقے کی سیکورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں اس ملاقات میں بحرین کے سفیر نے بھی بحرین کے بادشاہ کا پیغام ایران کے صدر کو پیش کیا اور شاہ  بحرین کی طرف سے ایران کے عوام اور حکام کو عید الاضحی کی مناسبت سےمبارکباد پیش کی