• صارفین کی تعداد :
  • 1242
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

ایرانی ماہرین نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والا راکٹ تیار کرلیا

 

پرچم ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والا راکٹ تیار کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایرانی سائنس دانوں کا تیار کردہ راکٹ جلد ہی فضا میں چھوڑاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔بروجردی نے کہا کہ ایرانی سفارتکاری کا نتیجہ تھا کہ محمد البرادعی نے دوبار اپنی رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ایران کا ایٹمی پروگرام آئی اے ای اے کے قوانین کے دائرے میں ہی ہے اور یہ رپورٹیں در حقیقت جمہوری اسلامی ایران کے پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی  ایران نے جس طرح اسلامی انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک دفاع مقدس ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر میدانوں میں دسیوں ہزار شہید پیش کئے ہیں ۔اسی طرح وہ پرامن ایٹمی پروگرام کے حصول کے سلسلے میں امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا