• صارفین کی تعداد :
  • 1474
  • 3/20/2008
  • تاريخ :

صدام کو پھانسی دینے کی غیر سرکاری فلم ، شیعہ ،سنی اختلاف ڈالنے کے لئے امریکی سازش

پرچم عراق

عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کو پھانسی دیے جانے کی غیر سرکاری فلم شیعوں کے خلاف سنی عربوں کے جذبات بھڑکانے اورعراق میں خانہ جنگی کرانے کے لئے امریکی سازش کی عکاسی کرتی ہے ۔اس فلم میں بعض واقعات ایسے تھے جو ماہرین کی نظر میں اتفاقی نہیں تھے ۔پھانسی کے موقع پر وہاں پر موجود فضا کو مکمل طور پر شیعی ظاہر کرنا پھانسی کے مقام پر منتخب افراد کی موجودگی اورانہیں صدام کو گالیاں دیتے ہوئے دکھانا اور عراق کے شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی کو صدام کی موت کے پروانے پر دستخط کرتے ہوئے دکھانا یہ سب ایسے واقعات تھے کہ جن کا مقصد عراق کےشیعوں اور سنیوں کو ایک دوسرے کے مخالف فریق ظاہر کرنا تھا جبکہ عراقی صدر جلال طالبانی نے بھی صدام کی موت کے پروانے پر دستخط کئے تھے لیکن انہیں اس فلم میں نہیں دکھایا گيا ۔