• صارفین کی تعداد :
  • 1530
  • 2/12/2008
  • تاريخ :

پورے اسلامی ایران میں انقلاب کی سالگرہ

ایران میں انقلاب کی سالگرہ

آج تہران سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں دسیوں لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ان میں خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ اس موقع پر لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اور اسلامی انقلاب کے حق میں نعرے لگائے اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ تہران میں لاکھوں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو‏ئے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ قا‏ئد انقلاب اسلامی کی تدبیر و حمایت اور ملت ایران کی استقامت سے ایٹمی مسئلے میں اسلامی جمہوری نظام کی منطق کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑی طاقتوں نے سلامتی کونسل میں کہ جس کے فیصلے دقیق اور قانونی ہونے چاہییں ، غلط اطلاعات کی بنیاد پر ایران کے خلاف قرارداد پاس کی اور یہ خیال کیا کہ وہ دھمکی اور نفسیاتی جنگ سے ملت ایران پسپا ہو جائے گی لیکن انہوں نے ہمیشہ کی طرح غلطی کی ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض طاقتیں کہ جن کے اندازے اب غلط ثابت ہوئے ہیں، ملت ایران سے معافی مانگنے کے بجائے بہانے تلاش کر رہی ہیں کہ سلامتی کونسل کے غلط فیصلوں پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔ صدر مملکت نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں قانون کے دائرے میں ہیں، مزید کہا کہ جو ممالک اب تک ایٹمی طاقت بنے ہیں انہوں نے عالمی سامراج سے عالمی صیہونزم کی حمایت سمیت سنگین سیاسی وعدے کیے ہیں لیکن ایرانی قوم نے کسی بھی قسم کی مراعات دیے بغیر ایٹمی طاقت حاصل کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ہماری نظر میں ایٹمی کام مکمل ہو چکا ہے اور سب نے ملت ایران کی حقانیت کی تصدیق کی ہے اور دشمن پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔