• صارفین کی تعداد :
  • 2175
  • 2/13/2008
  • تاريخ :

لاپتہ پاکستانی سفیر کی بازیابی کے لیے جمرود میں سرچ آپریشن جاری

وزيرستان

پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سے لاپتہ ہونے والے افغانستان میں متعین پاکستان کے سفیر طارق عزیزالدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے تیراہ بازار میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سفیر اور اغوا کاروں کی گاڑی کو تیراہ بازار میں دیکھا گيا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے خیبر ایجنسی کی تینوں تحصیلوں کے قبائلی عمائدین کا جرگہ جمرود میں طلب کر لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق طالبان نے افغانستان میں متعین پاکستان کے سفیر کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی ہے  اور کہا ہے کہ وہ پاکستان مین گرفتار ہونے والے طالبان کمانڈر ملا منصور داد اللہ کے ساتھ ان کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ ادھر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بادین میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے دو ملازمین اور ان کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا ہے .