• صارفین کی تعداد :
  • 2238
  • 2/17/2008
  • تاريخ :

بھارت کی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

پٹرول اور ڈیزل مہنگا

 نئی دہلی ۔ 14 فروری     بھارت کی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اس بات کا فیصلہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم من موہن سنگھ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا جس کے تحت پٹرول کے نرخ دو روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے نرخ ایک روپے فی لیٹر بڑھائے گئے ہیں ۔ دریں اثنا بھارت کے وزیرپیٹرولیم مرلی دیورا نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے آخری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جوں 2006 ءمیں کیاتھا اور اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل تھیں اس وقت ملک اپنی توانائی کی ضروریات کا 70 فیصد درآمد کرتا ہے اور اس میں سب سے زیادہ تیل درآمد کیاجاتا ہے ۔ اقتصادی تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے چند ماہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو گزشتہ سال کئی اہم صوبوں میں انتخابات کے پیش نظر موخر کررکھا  تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے اشیاءخوردنی سمیت روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت بھی بڑھ جائے گی ۔