• صارفین کی تعداد :
  • 2057
  • 2/18/2008
  • تاريخ :

ایران کا ایٹمی پروگرام قانون کے دائرے میں ہے ۔ترجمان وزارت خارجہ

سید محمد علی حسینی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے کہا ہےکہ ایران کا ایٹمی پروگرام این پی ٹی معاھدے کے مطابق جاری ہے ۔ سید محمد علی حسینی نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ اسی وقت ایران کے خلاف پروپگنڈا تیز کردیتا ہےجب ایران اور آئي اے ای اے کا تعاون نتیجہ دینے لگتا ہے ۔حسینی نے کہا کہ امریکہ دباؤ ڈال کر ایران اور آئي اے ای اے کے مثبت تعاون کو متاثر کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے جدید سنٹری فیوج مشینوں کےبارےمیں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آئي اے ای اے نے ایران کی سنٹری فیوج مشینوں کے بارےمیں معلومات کی درخواست کی تھی جو ایران نے اسے فراہم کردیں ۔ترجمان وزارت خارجہ نے غزہ پٹی پر صیہونی طیاروں کی بمباری کو انسانی اقدار کی پامالی سے تعبیر کیا اور اس کی مذمت کی ۔ سید محمد علی حسینی نے، کے اخباروں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی۔اور مغربی حکومتوں کی جانب سے اسلامی مقدسات اور دیگر ادیان کی توہین کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زوردیا  ۔

 

متعلقہ تحریریں:  

ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم کے الزامات

آئی اے ای اے اور امریکی ایجنسیوں کی رپورٹیں ایران کی حقانیت کی دلیل، متکی

البرادعی : اقتصادی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہیں

الہام : ایران ایٹمی پلانٹ میں تین ہزار سینٹریفیوجز نصب کرنے کا مکمل

سولانا :ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے مخالف ہیں