• صارفین کی تعداد :
  • 1683
  • 2/20/2008
  • تاريخ :

فیڈل کاسترو کی اقتدار سے کنارہ کشی

فیڈل کاسترو

کیوبا کے صدر فیڈل کاسترو تقریبا" نصف صدی تک ملک پر حکومت کرنے کے بعد آج اقتدار سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ہوانا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر نے اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ حکومتی کونسل کی صدارت اور کیوبا کے کمانڈر انچیف کا عہدہ قبول کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور اسے قبول نہیں کریں گے۔کیوبا کی پارلیمنٹ کہ جس کے ارکان حال ہی میں منتخب ہوئے ہیں،حکومتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے چوبیس فروری کو اجلاس منعقد کر رہی ہے ۔