• صارفین کی تعداد :
  • 2527
  • 2/24/2008
  • تاريخ :

بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔ شعیب ملک

شعیب ملک

 لاہور ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اگر بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوتی ہے تو اس سے حالیہ سیریز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ملے گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز جہاں بھی ہو منفرد اور دلچسپ ہوتی ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے امکانات بھی روشن ہیں اور پاکستان کی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کی تیاری کیلئے پینٹنگولر کپ کھیل کر کھلاڑیوں کو بہترین موقع ملا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کوئی بری بات نہیں ہے، اس سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کی مانگ بڑھے گی۔ شعیب ملک نے کہا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

  متعلقہ تحریریں :

 سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا