• صارفین کی تعداد :
  • 2548
  • 3/3/2008
  • تاريخ :

صیہونیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام پر رہبر انقلاب اسلامی کا اہم پیغام مسلم امہ کے نام

آيت اللہ العظمی خامنہ ای

قا‏ئد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مظلوم فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور عالمی سامراج کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین پر امت اسلامی کے نام ایک اہم پیغام جاری فرمایا ہے ۔

 

عظیم امت اسلامی اور ملت عزیز ایران

ان دنوں غزہ پٹی کے خونی واقعات اس قدر وحشتناک اور المناک ہیں کہ ان سے ہونے والے غم واندوہ کو زبان وقلم سے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ بے گناہ بچے اور عورتیں اور مظلوم مرد مہینوں کے محاصرے کےبعد شقی اور قسی القلب صہیونیوں کے ہاتھوں اپنے ہی گھروں میں خاک و خون میں غلطان کئے جارہے ہیں۔ نوخیز غنچے والدین کی آنکھوں کے سامنے اور ماں باپ معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے غاصب جلادوں کی کینے کی آگ میں جل رہے ہیں ۔

مظلوم فلسطینی عوام

انسان دوستی اور تہذیب و تمدن کے دعویدار کمال بے شرمی اور اطمئنان سے اس بھیانک انسانی المیے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں بلکہ بعض عناصر تو بے شرمی سے اس پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ تاریخ کے اس گھناونے ظلم وستم پر عالم اسلام کی خاموشی ہرگز قابل قبول نہیں ہے امت اسلامی کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور اسلامی سربراہوں کو اپنی قوموں کے سہارے غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ امریکی حکومت کے ہاتھ بھی ملت فلسطین کے خون سے رنگے ہیں۔ امریکہ کی سامراجی اور باغی حکومت کی حمایت ہی سے صیہونی اس طرح کے ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ اسلامی حکومتوں اور قوموں کوچاہیے کہ وہ ساری دنیا کو مظلوم فلسطینی قوم پر ہونے والے ظلم وستم سے آگاہ کریں اور سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کریں۔ کیا امریکی قوم جانتی ہےکہ اس کے حکام اس طرح صیہونیوں کے لئے انسانی وقار کو قربان کررہے ہیں؟کیا یورپی قوموں کو یہ معلوم ہے کہ ان کے ملکوں پر صیہونی سرمایہ داروں کے تسلط سے ان کے حکام کہاں تک پہنچ گئےہیں؟ اور یہ کوئي اتفاق نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے ساتھ ساتھ سامراج کے زیر تسلط ایک علاقے میں اسلامی مقدسات کی توہین کی جارہی ہے اور پلید قلم اور ان کی حامی شیطانی سازشوں سے رحمۃ للعالمین کی ذات مقدس کی کہ ساری انسانیت پر ان کا احسان ہے توہین کی جا رہی ہے ۔ بے شک یہ دین اسلام ہے جس نے اپنی آزادی بخش اور ظلم مخالف تعلیمات سے انسان کو کرامت و عزت کا سبق دیا اسی وجہ سے سامراج اس سے ہراسان ہے اور اس کے دل میں مسلمانوں کے خلاف کینے کی آگ بھڑک رہی ہے اور بوکھلا گيا ہے ۔ اب باغی سامراجی طاقتوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ تشدد اور درندگي سے روز بروز بڑھتی ہوئي اسلامی بیداری کو روک نہیں سکتیں ۔ ملت فلسطین کی دلیرانہ استقامت اورخونخوارصیہونیوں کے مقابل اس قوم کے بچے عورتوں اور مردوں کی حیرت انگيز شجاعت اس دعوی کا زندہ ثبوت ہے ۔ اس تصادم کا انجام حق کی کا میابی اور باطل کی شکست ہے جیسا کہ خدانے فرمایا ہے "فانتقمنا من الذین اجرامو و کان حقا علینا نصرالمومنین ۔ میں غزہ پٹی کے عوام مظلوم مردوں اور عورتوں اورمعصوم بچوں کو سلام کرتا ہوں اور ان کے لئے صبر و کامیابی اور گشایش کی دعا کرتا ہوں .

فلسطینی معصوم بچوں کو سلام

متعلقہ تحریریں:

 اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر سخت ردعمل ظاہر کریں

 ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم کے الزامات

فلسطین کی مزاحمت کو ختم نہبں کیا جاسکتا، خطیب جمعہ تہران