• صارفین کی تعداد :
  • 1592
  • 3/4/2008
  • تاريخ :

چين نے دفاعي بجٹ ميں 17.6   فيصد اضافے کا اعلان کر ديا

چین کی مسلح افواج
سال 2007ء کے مقابلے میں دفاعی اخراجات بڑھ کر 57 ارب 22 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
 بیجنگ ۔ 4 مارچ (اے پی پی) چین نے دفاعی بجٹ میں 17.6 فیصد اضافے کا اعلا ن کیا ہے۔ چین کے سرکاری ترجمان نے منگل کو یہاں بتایا کہ فوجی بجٹ اضافے کے بعد سال 2007ء کے مقابلے میں دفاعی اخراجات 57 ارب 22 کروڑ ڈالر ہو جائے گا۔ امریکی محکمہ دفاغ پینٹا گون کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود چین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔ چین کی پارلیمنٹ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ ملک کے دفاعی اخراجات میں 17.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو اب بڑھ کر 57 ارب 22 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی دفاعی بجٹ کے مقابلے میں یہ مجموعی طور پر 19.1 فیصد اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ دفاعی اخراجات میں اضافے کا مقصد فوجیوں کو بہتر تنخواہیں، اعلیٰ تربیت اور خوراک فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے چین نے حالیہ برسوں کے دوران بھی دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جس سے امریکہ سمیت کئی ممالک تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ چین نے گزشتہ سال اپنی مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد حصہ دفاعی مقاصد کیلئے خرچ کیا جبکہ 1980ء کی دہائی میں دفاعی اخراجات 5.83 فیصد کمی آئی تھی۔