• صارفین کی تعداد :
  • 1696
  • 4/2/2008
  • تاريخ :

بان کی مون : توہین آمیز فلم کی مذمت

بان کی مون

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ہالینڈ کے رکن پارلمنٹ کی اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی مذمت کی ہےاور اسے جارحانہ حد تک اسلام مخالف قراردیا ہے۔بان کی مون نے کہا کہ یہ اظہار آزادی کے داو پرلگنے کا معاملہ نہیں ہے ۔آزادی کو ہمیشہ سماجی ذمہ داری سے ہماہنگ ہونا چاہیے۔قابل ذکر ہے کئ اسلامی ممالک پہلے ہی اس توہین آمیز فلم کی مذمت کرچکے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ روز اس فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی ۔قابل ذکر ہے خود ہالینڈ کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نیزیورپی یونین نے اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی مذمت کی ہے ۔ا طلاعات کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم نے بھی ہالینڈ میں بنائي جانے والی توہین آمیز فلم کی شدید مذمت کی ہے۔(29 مارچ 2008)