• صارفین کی تعداد :
  • 1568
  • 4/20/2008
  • تاريخ :

امریکی دانشوروں کو اپنےملک کی جنگ افروزی پر تشویش

امریکی عوام جنگ کی مخالف ہے

ایسے عالم میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی بے بنیاد پروپيگنڈوں کے ذریعہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو علاقہ کی سلامتی کیلۓ خطرہ اور این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزي ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لس انجلس ٹائمز نے امریک کی جنگ افروزی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کی خبر دی ہے۔ امریکی اخبار لس آنجلس ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کی سانسی اکیڈمی  کے پچانوے اراکین نے جو اس ملک کی معروف شخصیات شمار ہوتے ہیں تاکید کی ہے کہ امریکہ کو اپنے جنگی ہتھیاروں کو کم کرنا چاہۓ کیونکہ اس ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے نے امریکہ کی سلامتی کوخطرہ میں ڈال دیا ہے ۔ امریکہ کی سائنس اکیڈمی نے تجویز دی ہے کہ واشنگٹن اپنے ایٹمی وارہیڈس کے ذخیرے کو جو اس وقت سازھےچار ہزار سے چھ ہزارتک ہے کم کرکے ایکی ہزار تک کردے ۔ دانشوروں کے اس گروہ نے ایٹمی وار ہیڈس کا  ابتدائی طور پر استعمال نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ لس آنجلس ٹائمزنے لکھا ہے کہ امریکہ کی ایٹمی جنگ افروزي کے سلسلے میں انتباہی خط پر دستخط کرنے والوں میں پہلے ہائيڈروجن بم کے مصوبہ ساز ریچرڈ گاروین بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں:

  ایران سے مذاکرات کرنے چاہیے ۔ ہیلری و اوبامہ

  امریکی حکومت کو دہشت گردی کے حامیوں میں سرفہرست ہونا چاہیے،ہوگو