• صارفین کی تعداد :
  • 1565
  • 4/23/2008
  • تاريخ :

ایران اور آئی اے ای اے کے حکام کے مذاکرات

iran and iaea dialogue

اردو ریڈیو تہران ۔  ایران اور آئی اے ای اے کے حکام کے مذاکرات کا پہلا دور پیر کی رات کو تہران میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ مذاکرات آئي اے ای اے کے سربراہ البرادعی کے نائب اولی ہائي نونن اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی امور کے شعبے کےسربراہ جواد وعید کے درمیان ہو رہے ہیں ۔ یہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے ۔ قابل ذکر ہے مغربی ذرایع ابلاغ  ایران کے خلاف امریکہ کے حالیہ الزامات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اولی ہائي نونن کا دورہ تہران ان ہی الزامات کی وضاحت کے لئے انجام پا رہا ہے۔ امریکی الزامات کا بے بنیاد ہونا اس بات سے ثابت ہوجاتا ہےکہ ایران نے آئي اے ای اے کے ساتھ اکیس اگست دو ہزار سات کے معاھدے کے تحت اپنے ایٹمی پروگرام کےبارےمیں آئي اے ای اے کو تمام سوالات کا جواب دیا ہے اور امریکہ کے حالیہ الزامات کے بارےمیں بھی اپنا موقف بیان کردیا ہے ۔ اولی ہائي نونن ایسے عالم میں ایران کا دورہ کررہے ہیں کہ انہيں آئي اے ای اے کے ماہر کے علاوہ ان کے وقتا فوقتا بے بنیاد بیانات کی وجہ سے پانچ جمع ایک کا نمائندہ بھی قراردیا جاسکتا ہے ۔ادھر متحدہ عرب امارات کے اخبار الخلیج نےاپنی تازہ ترین اشاعت میں ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے امریکی حکام کے بیانات ، اور علاقے میں صیہونی حکام کی رفت و آمد اور ایران کے خلاف صیہونی حکام کے بے بنیاد دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ یہ تصورکرنا کہ ایران ایٹمی پروگرام کے تعلق سے اپنے موقف سے ذرہ برابر بھی پیچھے ہٹےگا خیال باطل ہے کیونکہ  ایرانی قوم اور ایرانی حکام مغرب کی سازشوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں جو انہیں ان کے قانونی ایٹمی حقوق سے محروم کرنا چاہتا ہے ۔

 

متعلقہ تحریریں:

  8 اپریل 2008 کےدن ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا گیا

  امریکی حکومت کو دہشت گردی کے حامیوں میں سرفہرست ہونا چاہیے،ہوگو

  ایران کو دھمکی دینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں ۔وزیردفاع