• صارفین کی تعداد :
  • 1591
  • 5/10/2008
  • تاريخ :

لبنان میں حکومت مخالف حامیوں نے لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورہ کے دفتر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

خبر فوری

مہرخبررساں ایجنسی  العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حکومت مخالف حامیوں نے لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورہ کے دفتر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ العربیہ ٹی وی چینل اور بعض دیگر عرب ٹی وی لبنان میں قومی بحران کو ہوا دینے اور اس ملک میں امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لبنانی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور شر انگیز خبروں کے ذریعہ لوگوں کے احساسات کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں ادھر لبنان میں حکومت مخالفین نے وزیر اعظم فواد سنیورہ کے دفتر اور سعد حریری کی پارٹی کے دفتر کو محاصرے میں لے لیا ہے بعض اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں 11 افراد کہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان کی غیر قانونی سنیورہ حکومت کی طرف سے حزب اللہ کی ٹیلی مواصلاتی نظام کو بند کرنے اور ملک میں اقتصادی کمزور پالسیوں اور امریکی اور اسرائیلی حمایت کے بعد لبنان کی مزدور یونینوں اور لبنانی عوام نے حکومت کے خلاف ہڑتال کی کال دی جسکے بعد تشدد میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ا سوقت بیروت پر حکومت مخالفین کا کنٹرول بتایا جاتا ہے اورحالات کل کی نسبت پر امن بتائے جاتے ہیں۔