• صارفین کی تعداد :
  • 1599
  • 5/12/2008
  • تاريخ :

ملت ایران کے حقوق نظرانداز کرنے والی تجاویز پر غور نہیں کیا جائیگا۔

محمد علی حسینی

حسینی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ملت ایران کے حقوق نظر انداز کرنے والی تجاویز کے پیکج پر غور نہیں کیا جائیگا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد علی حسینی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں یورپ کی تجاویز کے پیکج کے بارے میں ایران کے واضح  موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی نا مناسب روش جاری رکھنا لا حاصل رہیگا اور ملت ایران کے حقوق کو نظر اندازکرنے والی کسی بھی تجویز پر غور نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ایرانی تجاویزکے پیکج کی تدریجی تکمیل کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت بہت سے ملکوں میں متعین ایرانی سفیر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اس پیکج  کے تمام نکات کے بارے میں تبادلۂ خیال کر رہے ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی سطح کے مؤثر ممالک کو اس پیکج کو پیش کیا جائیگا۔محمد علی حسینی نے غاصب اور ناجائز صیہونی حکومت کےقیام کے ساٹھ سال پورے ہونے   کے موقع پر اس غاصب حکومت کے مظالم جاری رہنے کی مذمت کی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سمیت فلسطینیوں کا وسیع قتل عام، بنیادی تنصیبات کی تباہی، بین الاقوامی اصولوں کی کھلی اور وسیع خلاف ورزی،  صیہونی حکومت کے غیر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کو جو ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف مظالم کا مصداق ہے صیہونی حکومت کے شرمناک کارناموں میں شامل ہیں۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران  صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور  جارحانہ ماہیت  کو ہی علاقے کے تمام بحرانوں کی اصل وجہ سمجھتا ہے عالمی برادری، خاص طور سے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیوں سے مقابلے، ملت فلسطین کی مدد اور مقبوضہ فلسطین میں لوگوں کی ابتر حالت پر توجہ کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے اس سے پہلے بھی لبنان کی سیاسی صورت حال کو بحرانی بنائے رکھنے کی امریکہ اور صیہونی حکومت کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا تھا انہوں نے کہا کہ اب بھی امریکہ، صیہونی حکومت اور ان سے وابستہ ذرائع ابلاغ اپنی تفرقہ انگیزی کی پالیسی کے تحت لبنان کے حالیہ واقعات کو قومی یا مذہبی لڑائی بناکر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔