• صارفین کی تعداد :
  • 1275
  • 5/12/2008
  • تاريخ :

امریکی حکومت نے گذشتہ سال فواد سنیورہ کو ایک ارب اور تین سو ملین ڈالر کی مدد فراہم کی جو بے فائدہ رہی

The Washington Post

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے فاش کیا ہے امریکی حکومت نے گذشتہ سال فواد سنیورہ کو ایک ارب اور 300 ملین ڈالر کی مدد فراہم کی تھی جو بے فائدہ ثابت ہوئی ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مذکورہ اخبار نے فاش کیا ہے کہ امریکی حکومت نے گذشتہ سال فواد سنیورہ کو ایک ارب اور 300 ملین ڈالر کی مدد فراہم کی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اخبار کے مطابق اس مدد میں 400 ملین ڈالر سکیورٹی سے مخصوص تھی لیکن اس کا کوئي فائدہ نہیں ہوا اخبار کے مطابق امریکی صدر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے لبنان کی کمزور و ناتواں حکومت کی حمایت کی لیکن بش کو اس مدد سے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی جانب سےسنیورہ حکومت کی وسیع مالی حمایت لبنانی عوام کے فائدہ کے لئے نہیں تھی بلکہ یہ حمایت حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اس کے ٹیلی مواصلاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے تھی جس کی بنا پر حزب اللہ نے اسرائیل کو 33 دن کی لڑائی میں تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا اور جس کے بارے میں وینوگریڈ کمیشن نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل فوج کی شکست کا ایک عامل حزب اللہ کا قومی مواصلاتی نظام ہے جس کی بنا پر اسرائیل کو شکست ہوئی ہے اور امریکہ حزب اللہ کے اس قوی مواصلاتی نظام کو لبنانی حکومت کے ذریعہ ختم کرانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ہے اور جس کا نتیجہ عالمی برادری کے سامنے ہے کہ نہ لبنان کی فوج حکومت کی حمایت کررہی ہے اور نہ لبنان کی قوم کی لبنانی حکومت کو حمایت حاصل ہے۔

منبع :خبرگزاری مهر