• صارفین کی تعداد :
  • 1408
  • 5/19/2008
  • تاريخ :

بش ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کے دورے کررہے ہیں: جہاد اسلامی

جہاد اسلامی

اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جارج بش کی مسلسل مشرق وسطی آمد مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کی آخری کوشش ہے-

غزہ میں جہاد اسلامی کے راہنماء خالد بطش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر بش کی ایسے وقت میں مشرق وسطی آمد و رفت جب کہ ان کی اپنی مدت صدارت ختم ہونے کے قریب ہے اور پوری دنیا میں خصوصاً امریکی صدر کی مقبولیت صفر ہوگئی ہے،

 بش اپنی ساکھ بحال کرنا اور عزت سے رخصت ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آتا- عراق میں ناکامی کے بعد امریکہ اب فلسطینی اور لبنانی عوام کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے- امریکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے عرب ممالک پر دباؤ بڑھا رہا ہے-