• صارفین کی تعداد :
  • 2766
  • 5/24/2011
  • تاريخ :

امام کی الہی آواز پر لبیک کہو

شہید

امام کی الہی آواز پر لبیک کہو ۔ ہم جوان امام کی امید ہیں۔ یہ ظالم حکومت اپنے سب سے خطرناک حربے استعمال کر رہی ہے ( یہ مرد مومن انقلاب کی کامیابی سے صرف ایک دن قبل درجۂ شہادت پر فائز ہوا ) مجھے اطمینان ہے کہ اگر ہم جوانوں کی ثابت قدمی جاری رہی تو ظلم اور فساد کی یہ بساط اس اسلامی ملک سے ہمیشہ کے لئے اٹھ جائے گی ۔ وہ دن نزدیک ہے کہ جب ہمارے جوانوں کا خون دنیا کے مظلوموں پر کامیابی دلائے گا ۔

( حسن پازوکی )

 ایران کی مسلمان اور بہادر قوم جان لے کہ ہمارے لئے اس راستہ پر چلنا ضروری ہے جس پر چل کر ہم نے غلامی اور قیدوبند سے رہائی حاصل کی تاکہ امام زمانہ (عج) کہ جہانی عادلانہ حکومت برپا ہوجائے یعنی ہمارے پیارے اور عزیز امام کے خدائی راستہ پر گامزن رہیں ۔ اس کے علاوہ کسی اور راہ پر چلنا قرآن اور اسلام کے ساتھ خیانت اور شہداء کے خون کو پامال کر کے مرادف ہے ۔

( علی رضا موحدی )

 اے بھائیو اور  بہنو! میں تمہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کی قسم دیتا ہوں کہ چشم زدن کے لئے اس رہبر سے جدا نہ ہونا اس لئے کہ تاریخ شاہد ہے کہ جو قوم بھی اپنے رہبر سے جدا ہوئی وہ نیست و نابود ہوگئی ۔

 ( محمد حسن شمسی الہی)

 

 اے لوگو! اپنے رہبر کوہیرے کی طرح سنبھال کے رکھنا اور پل بھر کے لئے بھی اس سے غافل نہ رہنا ۔

( سید محسن برقع رضوی)  

 ہمارے ہر دل عزیز امام نے ہماری غیور قوم کی نمائندگی میں یہ نعرہ لگایا : اگر تم ہمارا اقتصادی محاصرہ کروگے تو یاد رکھو کہ ہم رمضانی ہیں اور ہمارے رہبر علی ہیں اور اگر ہم پر ظلم وستم کروگے تو ہم محرمی ہیں اور ہمارے رہبر امام حسین ہیں ۔

( سید جواد موسوی خلیل آبادی )

ریگن اور صدام جیسے درندوں کی توپوں اور ٹینکوںسے نہ ڈرو تمہار ا محافظ خدا ہے کہ جو ان سب سے بالاتر ہے ۔

 

( محمود رفیع زادہ )

 اے دوستو ! خدا کی طرف اور تکامل اور کامیابی کی طرف جانے کے لئے ہجرت کا آغاز کردو اور سرفرازی کے ساتھ جہاد اصغر اور جہاد اکبر میں شرکت کرکے درجہ شہادت پر فائز ہوجائو ۔

( محمد بختیاری )

 

میں تمہیں گناہ اور معصیت کو ترک کرنے کی وصیت کرتاہوں ۔اے بھائیو! ہمیشہ خدا کو یاد رکھو اور صرف اسی سے مدد طلب کرو ۔

 ( حافظ خدا یاری )

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں

ہر سچے مسلمان کو پہلے اپنی آسمانی کتاب قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے

قرآن کی قرائت کریں

فقط قرآن اور ائمہ علیہم السلام کے فرمان اور اقوال کو اپنا نصب العین بنائیے۔

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں