• صارفین کی تعداد :
  • 3756
  • 1/20/2008
  • تاريخ :

امام مہدی (عج) کی شکل و شمائل

الهم عجل لولیک الفرج

امام مہدی (عج) کا چہرہ گندم گوں، بھنویں مثلِ کمان کھینچی ہوئیں، آنکھیں سیاہ اور جاذب نظر، پیشانی اونچی اور روشن، ہڈیوں کی ساخت استوار و محکم، عبادت اور شب زندہ داری کے وجہ سے رخسار زردی مائل اورکم گوشت، جسم کے جوڑوں میں استحکام اور تناسب، شکل دلربا، اور جالب نظر،  بزرگی و ہیبت و حیا میں نظریں ڈوبی ہوئیں اورچہرے سے قائدانہ لیاقتیں جھلگتی ہوں گی، نظریں انقلاب آفرین، آپ کی صدای حق پرست عالمگیر اور آپ کا جوش ولولہ طوفان بدوش ہوگا۔

 

دینداری و بندگی :

 جس طرح کوئی عقاب اپنے پروں کو کھولے سرنہوڑائے آسمان سے نشیب کی طرح اترتا ہے، آپ (عج) اسی طرح خداوند متعال کی عظمت و جلالت کے سامنے فروتن اورمنکسّرہوں گے ۔ آپ (عج) سرا پا وجود، میں عظمت الہی جلوہ فگن اوراس کی بزرگی و عظمت متجلی ہوگی ۔ آپ (عج) عدالت کا پاک و پاکیزہ سرچشمہ ہوں گے کہ ذرہ برابر کسی کا حق ضایع نہ ہونے دیں گے۔

 

خداوند حکیم آپ (عج) کے ہاتھوں دین اسلام کو عزت و عظمت سے نوازے گا آپ (عج) دنیا کی فنا پذیر چیزوں سے بے پرواہ ہوں گے اور خدا کے نہایت قریب ہونے کے باوجود بھی اس مقام پر مغرور نہ ہوں گے ۔

 

اخلاق و کردار :

 آپ(عج)  مجد و بزرگی، سکون قلب اور وقار و عزت کے مالک ہوں گے لباس دبیز اور کھردار، آپ(عج) کی غذا اپنے جدا امجد علی بن ابی طالب (عج) کی طرح جو کی روٹی اور ضبط نفس علم و حلم اور برد باری میں تمام لوگوں پر فوقیت رکھتے ہوں گے ۔

 

آپ (عج) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے ہم نام ،لقب مہدی، بقیة اللہ، منتظر اور سیرت و کردار میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ کی مثال ہوں گے ۔ آپ (عج) کا وجود گرامی دنیا والوں کے لئے مشعل ہدایت اور پوری حیات نیکیوں اورخوبیوں کا سرچشمہ ہوگی۔

 

رفتار و عمل :

بوقتِ قیام حضرت علیہ السلام دوستی و یگانگت کی ایسی فضا ہوگی کہ لوگ بلا روک ٹوک اپنی ضروتوں کے مطابق پیسے و غیرہ ایک دوسرے کی جیب سے نکال لیا کریں گے ۔ آپ (عج) کے زمانے میں دلوں سے کینے صاف ہوجائیں گے اور روی زمین کا چپہ، چپہ امن اور آسایش کی سانس لے رہا ہوگا۔

 

آپ (عج) سخاوت میں بے نظیر، بلاتکلف لوگوں کو عطا کرنے والے ہوں گے لیکن اپنے کار گزاروں اور عاملینِ حکومت کی نسبت حق و انصاف کی خاطر نہایت سخت ہوں گے، کمزوروں بی کسوں، حاجتمندوں، اورمظلوموں کے لئے اس طرح رحمدل اور مہربان ہوں کے جیسے بنفس نفیس مسکینوں اور فقیروں کے دہن میں شِیر و عسل ڈالتے ہوں گے۔

 

آپ (عج) کی زندگی قناعت، زہد و پارسایی میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کی حیات طیّبہ کا عملی نمونہ ہوگی۔

 

متعلقہ تحریریں:

حضرت امام مھدی (ع) کی ولادت

حضرت امام مھدی (ع) کے القاب

 حضرت امام مہدی (عج) کے صفات اور نشانیاں

عقیدہ مھدویت شیعہ فرقے سے مخصوص نہیں ہے

امام مہدی(عج) کی سیرت طیبہ اور ان کےانقلابی اقدامات

امام مہدی (عج) کا انقلابی اورسیاسی طرز عمل

حضرت امام مہدی (عج) کے دور میں اصلاحات

حضرت امام مہدی (عج) پیغمبر اسلام کی عترت میں سے ہیں