• صارفین کی تعداد :
  • 1845
  • 2/24/2008
  • تاريخ :

اقوام متحدہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا

سربراہ آ‏‏ئی اے ای اے

اقوام متحدہ نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایٹمی انرجی کی  عالمی ایجنسی کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان فرحان الحق نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری بان کی مون آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  ایک اور رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد خزائی نے اس رپورٹ کے بعد العالم کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ  ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں البرادعی کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد اس مسئلے کا سلامتی کونسل میں جائزہ لینا قانونی نہیں رہ گيا ہے ۔ ادھر آسٹریا کے تحقیقاتی شعبہ کے رکن ہانیزگرتنز نے ایک انٹرویو میں کہاکہ روس، چین ایران پر ہر قسم کی پابندی کے مخالف ہیں اور ایران کے خلاف مسودہ قرارداد پر بھی اب تک اتفاق راۓ نہیں ہوسکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے کل اپنی ایک رپورٹ میں جسے ایک ہی ساتھ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر اور سلامتی کونسل میں پیش کیا گيا ، آئی اے ای اے اور ایران کے مابین باقی ماندہ تمام مسائل کے پوری طرح ہوجانے پر تاکید کی ہے ۔

 

متعلقہ تحریریں:

 ایران کا ایٹمی پروگرام قانون کے دائرے میں ہے ۔ترجمان وزارت خارجہ

 آئی اے ای اے اورامریکی ایجنسیوں کی رپورٹیں ایران کی حقانیت کی دلیل ،متکی

البرادعی : اقتصادی پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہیں