• صارفین کی تعداد :
  • 1781
  • 3/2/2008
  • تاريخ :

ڈاکٹراحمدی نژاد کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں  سنگ میل ہے

ڈاکٹراحمدی نژاد

تھران ۔ 1 مارچ2008 ۔ عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ سید عبدالعزیزحکیم نے کہا ہے کہ ایران کے گرانقدر موقف نے ڈاکٹر احمدی نژاد کے دورہ عراق کو اہم بنا دیا ہے۔عبدالعزیز حکیم نے ہمارے نمائندے کو رپورٹ دیتے ہوۓ کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے صدر کا دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل ہے۔ عبدالعزیز حکیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقہ کا اہم ملک قرار دیا اورکہا کہ  یہ دورہ جس طرح باہمی تعلقات کے استحکام کیلۓ موثر ہے اسی طرح دونوں ملکوں کے علاقائی تعلقات کیلۓ بھی موثر شمارہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ بغداد کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں:

 حرم حسینی کے زائرین پرحملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

 جلال طالبانی کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

متکی: عراق میں امریکہ کی مخفیانہ سازشوں کا پردہ چاک کریں گے