• صارفین کی تعداد :
  • 1874
  • 4/9/2008
  • تاريخ :

نئی دہلی میں ہند افریقہ کانفرنس

نئی دہلی میں ہند افریقہ کانفرنس

ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں ہندوستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سفارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لۓایک دو روزہ سربراہ کانفرنس ہو رہی ہے۔ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے افریقی ممالک کے لیے بعض رعایات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سب سے کم ترقی یافتہ افریقی ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کی ایک ڈیوٹی فری سکیم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی افریقہ اور ایشیائی ممالک کی صدی ہوگي۔ ہندوستان کی افریقہ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ ہندوستان افریقہ کو توانائی کے ایک نئے ذخیرے کے طور پر دیکھتا ہے افریقی ممالک روایتی طور پر ہندوستان کے قریب رہے ہیں۔ اس دو روزہ اجلاس میں افریقی ممالک کے چودہ رہنما شرکت کر رہے ہيں ۔اجلاس سے پہلے پیر کو افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی سے بات چیت کے دوران دو مسودوں کو حتمی شکل دی تھی جن کا مقصد ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

متعلقہ تحریریں :

 حکومت ہند تسلیمہ نسرین کوملک سے واپس بھیجے ،آل انڈیامسلم پرسنل بورڈ

  بھارت کی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا