• صارفین کی تعداد :
  • 1696
  • 5/3/2008
  • تاريخ :

امریکا کی جانب سے الزامات بش انتظامیہ کی احمقانہ پالیسی کا حصہ ہیں، شام

علم سوريا‎

جنیوا( روزنامہ جنگ) شام نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیو کلیئر ری ایکٹر سے متعلق الزامات بش انتظامیہ کی احمقانہ پالیسی کا حصہ ہیں ، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری بحران میں اضافہ کرنا ہے۔ جنیوا میں شام کے سفیر Faysal al-Hamoui نے ایٹمی عدم پھیلاؤ  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے شام پر ایٹمی ری ایکٹر سے متعلق الزامات کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری بحران میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک امریکی الزامات کی وجہ سے شام پر تنقید کررہے ہیں وہ خود اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی فراہم کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام پر الزامات بش انتظامیہ کی افواہوں کی مہم کا حصہ ہے اورعالمی برادری ان افواہوں پر یقین نہ کرے۔

 

متعلقہ تحریریں: 

  صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں، لبنانی فوج الرٹ

  امریکی دانشوروں کو اپنےملک کی جنگ افروزی پر تشویش