• صارفین کی تعداد :
  • 1859
  • 5/5/2008
  • تاريخ :

بحرہند کے ساحلی ملکوں کا اجلاس تہران میں جاری

بحر ہند کے ساحلی ملکوں کا اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جناب پرویز دا‌‌ؤدی نے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي ملکوں کےتعاون پرزوردیا ہے ۔ جناب پرویز داؤدی نے آج تہران میں بحرہند کے ساحلی ملکوں کے تعاون کی تنظیم کے اجلاس کی افتاحیہ تقریب میں کہا کہ اس تنظیم کے ملکوں کا باہمی تعاون ان کے لئے عالمگیریت ،عالمی اقتصاد میں بعض طاقتوں کے غلط رویے اور بعض عالمی قوانین سے غلط فائدہ  اٹھائے جانے کا مقابلہ کرنےمیں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پریقین رکھتا ہےکہ علاقائي ملکوں کی ترقی اور خوشحالی تعاون کے ذریعے میسر ہوسکتی ہے اور وہ اس تعاون کو مناسب راہ سمجھتا ہے ۔ ادھر وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے اس اجلاس سے خطاب میں کہا ہےکہ ایران علاقائی ملکوں کو اپنے سائنسی اور علمی تجربات منتقل کرنےکے لئے تیار ہے۔ منوچہرمتکی نے ایٹمی ،طبی ،زرعی میدانوں سمیت دیگر میدانوں میں ایران کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی تیزترقی اور آزاد تجارت و اقتصاد کی پالیسیوں سے علاقائي تعاون کوفروغ ملے گا۔ قابل ذکر ہے بحرہند کے ساحلی ملکوں کی تعاون تنظیم کا اجلاس  تہران میں شروع ہوا جس  میں اٹھارہ ملکوں کے مندوبین شرکت کررہےہیں ۔

 

متعلقہ تحریریں:

  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی، چین کو شامل کرنے پر اتفاق

  ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں: سید یوسف رضا گيلانی

   نئی دہلی میں ہند افریقہ کانفرنس

  دین ابراہیمی کے پیرؤں کے درمیان تعاون سے دنیا کے مسائل حل ہوسکتےہيں۔ صدر مملکت