• صارفین کی تعداد :
  • 1391
  • 5/5/2008
  • تاريخ :

ایرانی قوم اس باربھی دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي ۔ رہبر انقلاب اسلامی

حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سامراجی طاقتوں  کی بعض دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہےکہ ایرانی قوم نے کمال،آزادی اور سربلندی اور ملک میں اسلامی تعلیمات کے مکمل نفاذ کا راستہ اختیار کیا ہے اور کوئي بھی دھمکی اسے اس راہ سے نہیں ہٹا سکتی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج صوبہ فارس کے پانچویں دن شہر نورآباد کے ایک بڑے اجتماع  سے خطاب میں گذشتہ برسوں کے دوران اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی سازشوں اور ملت ایران کے عزم مستحکم میں تزلزل لانے میں ان کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن  یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اقتصادی میدان میں سازش رچا کراور پابندیوں کی دھمکیوں کے سہارے ملت ایران کے پائے ثبات میں لغزش پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن ایران کی عظیم قوم نے جس طرح سے گذشتہ تیس برسوں میں مختلف طرح کی پابندیوں اور اقتصادی بائکاٹوں پر غلبہ حاصل کیا ہے اور ترقی کی راہ میں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں اس بار بھی ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گي ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سامراجی طاقتوں کی بعض حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان طاقتوں سے کہا کہ ملت ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنی راہ پرگامزن رہے گي اور سامراجیوں کو اپنا حق پامال کرنے کا موقع نہیں دے گي ۔آپ نے فرمایا کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ایرانی قوم سمیت تمام امت اسلامیہ کی سعادت کا واحد راستہ ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد جب بھی اسلامی احکامات پر بھرپور عمل کیا گيا ہمیں زیادہ کامیابیاں ملی ہيں۔  آپ نے فرمایا کہ ایران کی شجاع، رشید، آگاہ اور ہوشیار قوم اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھتی ہے اور ان پر ہمیشہ عمل کرے گي-

 

متعلقہ تحریریں:

  ایران پر ہونے والے کسی بھی ممکنہ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جاۓ گا : احمد خاتمی

  ایران کو دھمکی دینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں ۔وزیردفاع

  ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدامات بلاجواز