• صارفین کی تعداد :
  • 2009
  • 3/4/2008
  • تاريخ :

ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدامات بلاجواز

سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدامات کو غیرقانونی اور بلاجواز قراردی ہے .

اردو ریڈیوتھران کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم سلامتی کونسل کے دباؤ اوراس کی دھونس ودھمکی سے مرعوب ہونے والی نہيں ہے ۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمحمد خزائی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے حقوق سے سرمو بھی پیچھے نہيں ہٹیں گے انھون نے کہا کہ عالمی برادری آج اس بات کا مشاہدہ کررہي ہے کہ سلامتی کونسل سے ایک بارپھر ایران جیسی سرافرازقوم کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے غلط استفادہ کیا گیا ہے ۔ایرانی سفیرنے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں سلامتی کونسل کی مداخلت غیرقانونی تھی جس کا کوئی جوازنہيں ہے بلکہ اس سے صرف اس عالمی ادارے کی ساکھ کو ہی نقصان پنہچا ہے ۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرنے صیہونی حکومت کے مظالم پر سلامتی کونسل کی خاموشی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم پرکیوں آوازبلند نہيں کرتی ؟ یہ توایسے مظآلم ہيں کہ جنھوں نےپوری دنیا کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اورعالمی برادری کی طرف سے اسے ایک قوم کی نسلی صفائی کا نام دیا جا رہا ہے لیکن سلامتی کونسل کیوں ان مظالم کوبند کرانے کےلئے کوئی اقدام نہيں کررہي ہے .

 

متعلقہ تحریریں:

 صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت ایران کو ایٹمی معاملہ میں اسلامی جمہوریہ ایران...

 اقوام متحدہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا

 ایران کا ایٹمی پروگرام قانون کے دائرے میں ہے ۔ ترجمان وزارت خارجہ