• صارفین کی تعداد :
  • 1741
  • 5/6/2008
  • تاريخ :

خوراک کی قلت کی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں، بھارت

ہندوستان اور امریکہ
 

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی وزیر دفاع  اے کے انتھونی نے صدربش کے اس بیان کو سفاکانہ مذاق قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارتی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع اے کے انتھونی نے یہاں ایک کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین کے کمرشل اور بائیو فیول کاشتکاری مقاصد کے لئے استعمال کی وجہ سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت ہوئی ہے جبکہ خوراک کی قلت کی ذمہ داری امریکی پالیسیوں پر بھی عائد ہوتی ہے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ جو لوگ ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں انہیں زرعی زمین کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ بھارت میں گندم اور چاول کی پیداوار میں کمی آئی ہے جن سے ان اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ تحریریں:

   ہندوستان کوسابق امریکی سفیر کی دھمکی

   ہندوستان کے علاقے اورنگ آباد میں ہونے والے فسادات پر قابو پا لیا گیا ۔

   ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان تینتالیس برسوں کے بعد ریل رابطہ بحال

   خوراک کے عالمی بحران کا خطرہ