• صارفین کی تعداد :
  • 1563
  • 5/14/2008
  • تاريخ :

چین میں قیامت خیز زلزلہ،سینکڑوں مکانات مہندم،12ہزار سے زائد افراد ہلاک، پاکستان میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے 

اب بھی ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

بیجنگ(جنگ نیوز) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان اور ملحقہ علاقوں میں پیر کو علی الصبح قیامت خیز زلزلے نے ہولناک تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں سیکنڑوں مکانات منہدم، مواصلات کا نظام درہم برہم اور آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زلزلے سے   2 کیمیکل پلانٹ بھی تباہ ہوگئے جس سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد چین کے امدادی اداروں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب ایک عمارت کے ملبے تلے 900 طلباء دب گئے جن کو نکالنے کا کام جاری جبکہ 50 طلباء کے ہلا ک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیچوان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اور شنگھائی کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان، ویتنام اور پاکستان کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دریں اثناء چین کے صدر ہوجن تاؤ نے شدید ترین زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے لئے تمام کوششوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

شی چوان کے دس ہزار آبادی کے قصبے سے صرف تئیس سو زندہ بچے ہیں


متعلقہ تحریریں:

  چین میں شدید سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم

  لاطینی امریکہ میں شدید بارشوں سے 50 افراد ہلاک ہو گئے

  چین نے دفاعی بجٹ میں 17.6 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا