• صارفین کی تعداد :
  • 1782
  • 5/11/2008
  • تاريخ :

عالمی منڈی :خام تیل کی فی بیرل قیمت 125 ڈالرز سے تجاوز کر گئی

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت

 

 عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو پچیس ڈالرز کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔خام تیل کی نئی قیمت   125.10 ڈالر ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل اسٹاکس میں اضافے کی خبر خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو مستحکم کرنے میں ناکام رہی۔ اس ہفتے کے آغاز سے ہی خام تیل کی قیمت مسلسل ریکارڈ بنا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے غیر ملکی کرنسی یورو اور ین کے مقابلے میں ڈالر کی کم ہوتی ہوئی قدر ،نائجیریا میں غیر یقینی صورتحال، امریکی معیشت میں سست روی کے خدشات اور اوپیک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کا فیصلہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں:

 عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 101 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئیں

  بھارت کی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

 خوراک کی قلت کی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں، بھارت