• صارفین کی تعداد :
  • 1541
  • 5/14/2008
  • تاريخ :

ہندوستان کی  ریاست راجستھان میں واقع گلابی شہر لہولہان

بم دھماکوں پر اخبارات کے تبصرے

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جسے گلابی شہر بھی کہا جاتا ہے  کل شام ہونے والے پے درپے بم دھماکوں ميں سو سے زائد افراد ہلاک اورڈيڑھ سو سے زائد زخمی ہونے کے بعد پورے ملک ميں ہائی الرٹ اعلان کردیا گیا ہے۔ پورے شہر میں افراتفری کا عالم تھا اورلوگ ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کر رہے تھے ڈاکٹروں اورنرسوں کو اس وقت بہت ہی دلدوزمناظر دیکھنے پڑے جب مان سنگھ اسپتال میں لاشیں لائی گئیں اورلاشوں کی جیبوں میں موبائیل فون بج رہے تھے اورمرنے والوں کے اہل خانہ ان کی خیریت دریافت کر رہے تھے ۔

جے پورشہر میں بدھ کی صبح سے ہی تقریبا سبھی تھانوں میں کرفیو لگا دیا ہے اورپورے شہرمیں اگرچہ سوگ کا ماحول ہے  لیکن حالات قابو میں ہیں اورصورت حال پرسکون ہے ۔

جے پور میں دھماکے

ہندوستان کی صدرجمہوریہ پرتبھا پاٹل وزیراعظم منموہن سنگھ نائب صدر حامد انصاری کانگریس صدرسونیا گاندھی اورتمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کی ہے ۔

جے پور میں دھماکے

ہندوستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ امور شری پرکاش جیسوال نے اس واقعے کوملک کے خلاف ایک بڑی سازش قراردیا ہے اورکہا کہ ہم واقعے کے ذمہ داروں سے پوری قوت کے ساتھ نمٹنے کی توانائی رکھتے ہيں اورہم دہشت گردی کا منہ توڑجواب دیں گے ۔ پندرہ منٹ کے اندرہونے والے ان سات دھماکوں نے پورے شہر کو ہلا کررکھ دیا جیپورکے اسپتال میں زخمیوں کے علاج کےلئے خون کی کمی ہوگئ جس کے  بعد ڈاکٹروں اورنرسوں نے سڑکوں پر نکل کرلوگوں سے خون کے عطیات دینے کی درخواست کی ۔ ریاستی حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت نے ریپڈ ایکشن فورس کی دوکمپنیاں راجستھان روانہ کردی ہيں ۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ ان دھماکوں میں کس کا ہاتھ ہے اورنہ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

ہندوستان میں بم  دھماکے

دھماکوں کے فورا بعد پولیس نے متاثرہ علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

 

متعلقہ تحریریں:

 خوراک کی قلت کی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں، بھارت

 ہندوستان کے علاقے اورنگ آباد میں ہونے والے فسادات پر قابو پا لیا گیا ۔

  ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان تینتالیس برسوں کے بعد ریل رابطہ بحال

  لاہور دھماکوں سے لرز اٹھا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی