سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

11
مقام پیشاب صرف پانی ہی سے پاک ہوسکتا ہے اور اگر پیشاب کے ختم ہوجانے کے بعد ایک ہی مرتبہ دھویا جائے تو کافی ہے ہاں جنہیں پیشاب مقام مخصوص کے علاوہ کسی اور جگہ سے تا ہے ان کے لئے احتیاط واجب یہ ہے کہ اس جگہ کو دو مرتبہ دھوئیں اور عورت کا حکم بھی مرد جیسا ہے۔
12
اگر مقام پاخانہ کو پانی سے دھویا گیا ہو تو کوئی ذرّہ پاخانہ کا باقی نہیں رہنا چاہیئے۔ البتہ رنگ و بو کے باقی رہ جانے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر پہلی مرتبہ اس طرح دھولیا گیا ہے کہ پاخانہ کا کوئی ذرّہ باقی نہیں رہا تو دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔
13
جب پتھر اور ڈھیلا وغیرہ پاخانہ کو مقام مخصوص سے دور کردیں تو اگرچہ اس مقام کے پاک ہوجانے میں تامّل ہے لیکن اس صورت میں نماز پڑھی جاسکتی ہے اور اگر کوئی چیز اس مقام سے لگ جائے تو وہ نجس نہیں ہوگی۔ چھوٹے چھوٹے ذرّات اور مقام مخصوص کی چپک لچک اشکال نہیں رکھتے۔
14
ضروری نہیں کہ پتھر یا کپڑے کے تین ٹکڑوں سے اس جگہ کو پاک کیا جائے بلکہ ایک پتھر یا ایک کپڑے کے تین اطراف کا استعمال بھی کافی ہے بلکہ اگر ایک مرتبہ استعمال کرنے سے پاخانہ برطرف ہوجائے تو کافی ہے ہاں اگر ہڈی گوبر یا ان چیزوں سے کہ جن کا احترام ضروری ہے(جس طرح وہ کاغذ جس پر نام خدا لکھا ہو) محل پاخانہ کو صاف کرے تو بنابر احتیاط واجب نماز نہیں پڑھ سکتا
15
اگر شک پیدا ہوجائے کہ میں نے مقام مخصوص کو پاک کیا ہے یا نہیں اگرچہ ہمیشہ پیشاب و پاخانہ کے بعد فوراً استنجائ کرتا رہتا ہو تب بھی طہارت کرنا ضروری ہے۔
16
اگر نماز پڑھ لینے کے بعد انسان شک کرے کہ نماز پڑھنے سے پہلے استنجائ کیا تھا یا نہیں تو جو نماز پڑھ چکا ہے وہ تو صحیح ہے البتہ بعد کی نمازوں کے لئے طہارت کرنا پڑے گی۔