سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

21
جس عورت کو طلاق ہوچکی ہو اور وہ عورت جس نے متعہ کیا تھا اور اس کے شوہر نے اسے مدت متعہ بخش دی تھی یا اس کی مدت پوری ہوچکی تھی اگر وہ ایک مدت کے بعد نیا شوہر کرلے اور پھر اسے شک ہوجائے کہ دوسرے شوہر کے عقد کے وقت پہلے شوہر کی عدت پوری ہوگئی تھی یا نہیں تو وہ اپنے شک کی پرواہ نہ کرے۔
22
جس لڑکے نے لواطت کرائی ہے اس کی ماں بہن اور بیٹی لواطت کرنے والے پر حرام ہے اگرچہ لواطت کرنے اور کرانے والا بالغ نہ ہو البتہ اگر اسے گمان ہو کہ دخول ہوا تھا یا شک کرے کہ دخول ہوا تھا یا نہیں تو اس پر حرام نہیں ہوں گی۔
23
اگر کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے ساتھ نکاح کرے اور شادی کے بعد اس شخص کے ساتھ لواطت کرے تو وہ اس پر حرام نہیں ہوں گی۔
24
اگر کوئی شخص حالت احرام میں جوکہ افعال حج میں سے ایک ہے کسی عورت سے عقد کرے تو اس کا عقد باطل ہے۔ اب اگر اسے معلوم تھا کہ حالت احرام میں کسی عورت سے نکاح کرنا حرام ہے تو پھر دوبارہ اس عورت سے نکاح نہیں کرسکتا۔
25
وہ عورت جو حالت احرام میں ہے اگر ایسے شخص سے نکاح کرے جو کہ حالت احرام میں نہیں تو اس کا عقد باطل ہے اور اگر عورت کو معلوم تھا کہ حالت احرام میں نکاح کرنا حرام ہے تو واجب یہ ہے کہ اس کے بعد اس مرد سے شادی نہ کرے۔
26
اگر کوئی مرد طواف نساء جو کہ افعال حج میں سے ایک ہے نہ بجالائے تو اس کی بیوی جو کہ احرام باندھنے کی وجہ سے اس پر حرام ہوگئی تھی اس کے لئے حلال نہیں ہوگی اور اسی طرح اگر عورت طواف نساء نہ کرے تو اس کا شوہر اس پر حلال نہیں ہوگا البتہ اگر بعد میں طواف نساء بجا لائیں تو ایک دوسرے پر حلال ہو جائیں گے۔
27
اگر کوئی شخص نابالغ لڑکی سے نکاح کرلے اور نو سال کی عمر تمام ہونے سے پہلے اس سے ہمبستری کرلے اور دخول کرلے تو اگر اس لڑکی کا افضاء ہوجائے تو پھر کسی وقت بھی اس سے ہمبستری نہیں کرسکتا۔
28
جس عورت کو تین طلاقیں ہوجائیں تو وہ اپنے شوہر پر حرام ہو جاتی ہے البتہ ان شرائط کے ساتھ جو کتاب طلاق میں بیان کی جائیں گی اگر کسی دوسرے شخص سے نکاح کرلے تو پھر شوہر دوبارہ اس سے عقد کرسکتا ہے۔