سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

اگر خمس کے کچھ مقدار پیسے اد اکرے اور کچھ مقدار قرض کے طور پر اور کچھ مقدار منفعت سے بھی ، زمین کو قابل کاشت کرنے پر خرچ کئے ہوں اور یہ معلوم نہیں ہے کہ ہر ایک میں سے کتنی مقدار خرچ کی ہے کیا اب کچھ مقدار کے مصالحہ کے لئے زمین کی قیمت کا حساب کرے یا اس تمام مقدار کا حساب کرے جو خرچ کرچکا ہو؟
وہ پیسے جو منفعت کے علاوہ خرچ کئے ہیں وہ مستثنیٰ و خارج ہیں اور بقیہ کو زمین کی موجودی قیمت سے قرض اد اکرنے کے بعد خمس کا حسب کرے۔
اگر زمین کو گھر بنانے کی غرض سے کاروباری منفعت سے خریدا ہو اور پھر چند سال تک گھر نہ بنایا جاسکے کیا اس پر خمس واجب ہے؟
جب تک گھر بنانے کا ارادہ ہے اس وقت تک خمس واجب نہیں ہے لیکن اگر اس ارادے سے پھر جائے تو خمس واجب ہوجائے گا۔
اگر مسائل کو بیان کرنے والا یا امور حسبیہ میں مجاز شخص (امور حسبیہ وہ ہیں جن میں مجتہد عادل کی نگرانی یا اجازت شرط ہوئی ہے جیسے یتیم بچوں کے اموال کی نگرانی وغیرہ )بھول کر مسئلہ کو غلط بیان کرے اور دنبہ حکم شرعی کے خلاف ذبح ہوجائے یا لوگوں سے خمس اور زکواۃ کی مقدار اصل قرض سے زیادہ لے اور خرچ کرے اور بعد میں مسئلہ اس کے خلاف ظاہر ہوجائے تو کیا وہ ضامن ہے؟
وہ ضامن ہے۔
اگر کوئی مذہبی خطیب اکثر مفت مجلسیں پڑھتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ مجلس پڑھنے کے اسے کچھ پیسے دئے جائیں۔ لیکن یہ جانتا ہے کہ بعض بانیان مجالس اس کو نامعلوم مقدار پیسے دیں گے اب اگر اس قسم کے پیسے سال کے اخراجات سے زیادہ آئیں تو کیا ان پر خمس ہے یا نہیں؟
ان پیسوں کا خمس دینا چاہیے۔
اگر کوئی اپنے رہائشی مکان کو اس لئے فروخت کرتا ہے تاکہ دوسری جگہ پر گھر خریدے اور اس کی قیمت کی رقم سے چند ماہ کاروبار کیا اور اس طرح نفع حاصل کیا اور سال پوراہونے سے پہلے ہی نیا گھر خریدا تو اس کے لئے اصل رقم اور منافع میں خمس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تمام رقم کا خمس دینا چاہیے۔
وہ مال جو معین قیمت کے حساب سے ارث میں ملا ہے اگر چند سال کے بعد اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرے تو کیا زیادہ پر خمس ہے یا نہیں؟
احتیاط اس میں ہے کہ اس کا خمس دیا جائے بلکہ یہ احتیاط قوت سے خالی نہیں۔
اگر کسی کا سرمایہ کم ہوگیا ہو لیکن تھوڑا بہت اناج باقی رہا ہو جو اسی سال کی منفعت سے خریدا گیا ہے کیا اس پر خمس ہے؟
جو مقدار سال کے اخراجات سے بچ گئی ہے اگر وہ سرمایہ کے نقصان کے برابر یا اس سے کم ہو تو اس پر خمس نہیں ہے۔
سہم امام اور سادات کے بارے میں حضرت عالی کا نظریہ کیا ہے؟ کیا خود حضرت عالی یا مخصوص و معین وکلائ کو دیا جائے یاان کی اجازت سے خرچ کیا جائے یا اگر دوسروں کو بھی دے دی جائے تو کیا جائز ہے؟
مرجع تقلید کودینا چاہیے یا پھر اس کی اجازت سے خرچ کرنا چاہیے۔
کچھ لوگ ایسے ہیں جن پر خمس واجب تھا لیکن اب تک اد انہیں کیا اور اب وہ ادا نہیں کرسکتے یا ان کے لئے بہت مشکل ہے ۔ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جو واجب الادا ہے اسے ادا کرے، خواہ بتدریج ہی کیوں نہ ہو، اگر اس کے لئے ممکن نہیں ہے تو انتظار کرے تاکہ امکان پیدا ہوجائے ۔ واجب الادا کو ادا کئے بغیر بری الذمہ نہیں ہوگا۔
جن افراد نے بالکل خمس نہیں دیا اور نہ ہی دیتے ہیں۔ ان کے ہمسایوں اور رشتہ داروں کا وظیفہ کیا ہے؟
امر بہ بمعروف کے شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو امر بالمعروف کریں لیکن جس مال کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس پر خمس واجب تھا لیکن انہوں نے ادا نہیں کیا اس میں تصرف نہیں کرسکتے۔