سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

11
اگر کوئی مال کہ جس میں کوئی علامت موجود ہے اوراس کی قیمت بھی 12/6 نخود سکہ دار چاندی کے برابر ہے کسی ایسی جگہ مل جائے کہ جس کے متعلق معلوم ہے کہ اعلان کے باوجود بھی مالک نہیں مل سکے گا تو پہلے ہی دن اس کو مالک کی طرف سے صدقہ دے سکتا ہے اور اگر اس کا مالک مل جائے اور وہ صدقہ دینے پر راضی نہ ہو تو اس کا معاوضہ اسے دیدے اور اس صدقہ کا ثواب خود اسی کو ملے گا۔
12
اگر کوئی چیز کسی کو مل جائے اور وہ یہ خیال کرے کہ یہ اس کا اپنا ہی مال ہے اور اس کو اٹھانے کے بعد معلوم ہو کہ اس کا مال نہیں تھا تو اسے چاہے کہ ایک سال تک اعلان کرے۔
13
ضروری نہیں کہ اعلان کرتے وقت پائی ہوئی چیز کی جنس بیان کرے بلکہ صرف یہ کہہ دے کہ کوئی چیز مجھے ملی ہے تو کافی ہے۔
14
اگرکسی شخص کو کوئی چیز ملے اور دوسراکہے کہ یہ میرا مال ہے تو اس صورت میں اسے دیدے جبکہ وہ اس کی علامات بتادے البتہ یہ ضروری نہیں کہ وہ علامات بتائے کہ جن کی طرف عموماً صاحب مال بھی ملتفت نہیں ہوتا۔
15
اگر پائی ہوئی چیز کی قیمت 12/6 نخود سکہ دار چاندی کے برابر ہو اگر اس کا اعلان نہ کرے اور مسجد یا کسی اور ایسی جگہ میں رکھ دے جہاں لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے اور وہ چیز تلف ہوجائے یا کوئی شخص اس کو اٹھالے تو جس کو یہ چیز ملی تھی وہ اس کا ضامن ہے۔
16
اگر کوئی ایسی چیز مل جائے کہ اگر وہ باقی رکھی تو خراب ہوجائے گی تو جتنا ہو اسے رکھے پھر اس کی قیمت کرے اور خود اسے لے لے یا بیچ دے اور اس کی قیمت رکھ لے اور اگر اس کا مالک نہ ملے تو اس کی طرف سے صدقہ دیدے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ صدقہ کرنے کے لئے حاکم شرع سے اجازت لے۔
17
اگر کوئی چیز انسان کو مل جائے اور وضو کرتے اور نماز پڑھتے وقت اس کو ساتھ رکھتا ہو تو اگر اس کا مقصد اس سے یہ ہو کہ اس کے مالک کو تلاش کرے تو پھر کوئی اشکال نہیں۔
18
اگر کوئی اس کا جوتا لے جائے اور اس کی جگہ کوئی دوسرا جوتا رکھ دے تو اگر اسے معلوم ہو کہ جو جوتا پڑا ہے یہ اسی شخص کا ہے جو اس کا جوتا لے گیا ہے تو اگر اس کے ملنے سے مایوس ہوجائے یا اس کا تلاش کرنا اس کے لئے باعث مشقت ہو تو پھر اپنے جوتے کی جگہ اس کو اٹھالے۔ البتہ اگر اس کی قیمت اس کے جوتے سے زیادہ ہے تو جس وقت اس کا مالک مل جائے تو قیمت کی زیادتی اسے دیدے اور اگر اس کے ملنے سے ناامید ہوجائے تو حاکم شریعت کی اجازت سے وہ زیادہ قیمت اس کے مالک کی طرف سے صدقہ کردے اور اگر اسے احتمال ہو کہ پڑا ہوا جوتا اس کا نہیں ہے جو اس کا جوتا لے گیا ہے تو اگر اس کی قیمت 12/6 نخود سکہ دار چاندی سے کم ہے تو وہ خود وہ جوتا لے لے اور اگر زیادہ ہے تو ایک سال تک اعلان کرے اور سال کے بعد احتیاطاً مالک کی طرف سے صدقہ دیدے۔
19
اگر ایسا مال ملے کہ جس کی قیمت 12/6 نخود سکہ دار چاندی سے کم ہو اور وہ اس سے صرف نظر کرے اور مسجد یا کسی اور جگہ اسے رکھ دے تو اگر کوئی شخص اٹھالے تو وہ اس کے لئے حلال ہے۔